- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
تحریک انصاف کے کارکن کی ہلاکت کا مقدمہ رانا ثنااللہ اور عابد شیرعلی سمیت 300 افراد کیخلاف درج
فیصل آباد: شہر میں احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے کارکن حق نواز کی ہلاکت کا مقدمہ مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنااللہ اور وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی سمیت 300 افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں احتجاج کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے تحریک انصاف کے کارکن حق نواز کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ سمن آباد میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول کے بھائی عطااللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں سابق وزیر قانون رانا ثنااللہ اور وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی سمیت 300 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ رانا ثنااللہ کے داماد رانا شہریار کا نام بھی ایف آئی آر میں شامل ہے، پولیس کے مطابق مقدمے میں 5 دفعات شامل کی گئی ہیں جن میں انسداد دہشت گردی اور قتل کی دفعات بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد پارٹی چیرمین عمران خان کی جانب سے دیئے گئے ’’پلان سی ‘‘ کے مطابق فیصل آباد میں احتجاج کے لیے نکلی تھی اور اس دوران مختلف مقامات پر ان کا مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کے ساتھ تصادم بھی ہوا جب کہ فائرنگ کے نتیجےمیں تحریک انصاف کا کارکن حق نواز جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔