- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر 2 مرحلوں میں عمل کرینگے، وفاقی وزیر پٹرولیم
اسلام آباد: وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ایران پاکستان گیس پائپ لائن پراجیکٹ مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ بہت اہم ہے، حکومت نے منصوبے پر 2 مرحلوں میں عملدرآمد کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔ ایرانی وزیر اقتصادی امور و خزانہ علی تائب نیا کی سربراہی میں آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایران پر عائد عالمی پابندیوں کی وجہ سے پاکستان اس منصوبے کی تکمیل کے لیے اپنے حصے کا کام مکمل نہیں کرسکا کیونکہ حکومت کی بھرپور کوشش کے باوجود اس منصوبے سے متعلق بینک، بین الاقوامی کنٹریکٹرز اور ایکویپمنٹ سپلائرز کام کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
انہوں نے وفد کو بتایا کہ اب حکومت اس منصوبے پر 2 مرحلوں میں عملدرآمد کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں گوادر پورٹ پر ایل این جی ٹرمینل لگایا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں گوادر سے نوابشاہ تک 42 انچ قطر کی 700 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ پاکستان مذکورہ پائپ لائن کی تعمیر کے لیے چینی کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے اور پاکستان سے ایران بارڈر تک 70 کلومیٹر کی پائپ لائن بچھانے کا کام پاکستانی کمپنیاں مکمل کریں گی، توقع ہے کہ اس منصوبے پر جلد کام شروع ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ نہ صرف آئل اینڈ گیس، پٹروکیمیکلز اور فرٹیلائزر بلکہ دوسرے شعبوں میں بھی تجارت بڑھانے کا خواہاں ہے، پاکستان کا تیل کا درآمدی بل 15 ارب ڈالر ہے جبکہ ایران اور پاکستان کے درمیان براہ راست تیل کی تجارت نظر انداز ہو رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔