’’یلغار‘‘ جدید ٹیکنالوجی سے بنائی جانے والی فلم ہے، شان

شوبز رپورٹر  منگل 9 دسمبر 2014
اب تک فلم کا 70فیصد کام فلمبند کیا جاچکا ہے جب کہ بقیہ دو اسپیل کے دوران اسلام آباد اورسوات کی خوبصورت لوکیشنز پرشوٹنگ کی جائے گی۔   فوٹو: فائل

اب تک فلم کا 70فیصد کام فلمبند کیا جاچکا ہے جب کہ بقیہ دو اسپیل کے دوران اسلام آباد اورسوات کی خوبصورت لوکیشنز پرشوٹنگ کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

لاہور: فلم اسٹار شان اپنی نئی فلم ’’یلغار‘‘کے ایکشن سین فلمبند کروانے کے بعد لاہورپہنچ گئے۔

فلم کی شوٹنگ تربیلا ڈیم کے نواح میں جاری تھی اوراس موقع پرشان کے علاوہ اداکارایوب کھوسہ، عمیرجسوال اوربلال اشرف نے اپنے سین عکسبند کروائے۔ فلم کے ڈائریکٹرحسن وقاص رانا نے 6 روز کے دوران خوبصورت لوکیشنزپرسین فلمائے اوراب فلم کے بقیہ دواسپیل اسلام آباد اور سوات میں پکچرائزہونگے۔ شان نے لاہور پہنچنے پر’’ایکسپریس‘‘ کوبتایا کہ ’’یلغار‘‘ جدید ٹیکنالوجی سے بنائی جانے والی ایک ایسی فلم ہے جس کی کہانی اورلوکیشنز فلم بینوںکی توجہ کا مرکز بنیں گی۔

فلم میں ایکشن سے بھرپورایسے مناظر فلمائے جارہے ہیں جو ہرلحاظ سے بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہونگے۔ دوسری جانب فلم کی کاسٹ میں شامل تمام فنکاروں نے حقیقت کے قریب تراداکاری کی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ شیڈول کے مطابق کی جارہی ہے۔ اب تک فلم کا 70فیصد کام فلمبند کیا جاچکا ہے جب کہ بقیہ دو اسپیل کے دوران اسلام آباد اورسوات کی خوبصورت لوکیشنز پرشوٹنگ کی جائے گی۔ جہاں تک بات فلم کے ٹریلر کی ہے تو آئندہ برس جنوری میں اس کوریلیز کیا جائے گا جب کہ فلم کی ریلیزنگ کا اعلان پریس کانفرنس کے دوران کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔