- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
- شجر کاری تحفظ انسانیت کی ضمانت
- پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
- اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کردئیے گئے
- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
- اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
- 61 سالہ شخص کا بائیو ہیکنگ سے اپنی عمر 38 سال کرنے کا دعویٰ
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ؛ 2 دہشت گرد ہلاک
- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
ڈائریکٹر کا نان پروفیشنل رویہ،میرا ذاتی پروڈکشن ہاؤس بنائیں گی
لاہور: اداکارہ میرا نے اسپتال پروجیکٹ کے ساتھ ذاتی پروڈکشن ہاؤس بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے فلمی دنیاکوخیرباد کہنے کی ٹھان لی۔ پشتوفلم کے دوران پروڈیوسر، ڈائریکٹراور ساتھی فنکاروں کے نان پروفیشنل رویے نے میرا کوپریشان کردیا۔
ایک طرف اداکارہ کی پاکستان اورامریکا میں طے شدہ میٹنگز ادھوری رہ گئیں تودوسری جانب بالی و وڈ میں ایک فلم سائن کرنے کا موقع بھی ہاتھ سے نکل گیا۔ اس حوالے سے جب اداکارہ میرا سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے ’’ ایکسپریس ‘‘ کوبتایا کہ نان پروفیشنل لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت برا رہاہے۔
ان لوگوں نے جس طرح سے دبئی میں فلم کی شوٹنگ کی ہے اور طے شدہ شیڈول کے باوجود ابھی تک کام مکمل نہیں کیا گیا اس کے بعد میں نے فلم انڈسٹری کو چھوڑنے کی ٹھان لی ہے۔ ایسی صورتحال میں میرے پاس صرف ایک ہی راستہ باقی بچا ہے کہ میں فلم انڈسٹری کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ کراب اپنی تمام ترتوجہ اسپتال اورذاتی پروڈکشن ہاؤس پرمرکوز رکھوں اس کے لیے جلد ہی اپنے قریبی دوستوں سے مشاورت کے بعد منصوبہ بندی کرونگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔