فلپائن میں بس میں بم دھماکے سے 9 افراد ہلاک، 17 زخمی

ویب ڈیسک  منگل 9 دسمبر 2014
بس مسافروں کو لے کر مرامگ سے منڈاناؤ  جارہی تھی کہ اسی دوران دھماکا ہوگیا،حکام فوٹو:فائل

بس مسافروں کو لے کر مرامگ سے منڈاناؤ جارہی تھی کہ اسی دوران دھماکا ہوگیا،حکام فوٹو:فائل

منیلا:  فلپائن میں بس میں دھماکے کے نتیجے میں  9 افراد ہلاک اور 17  زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق  بس مسافروں کو لے کر مرامگ سے منڈاناؤ  جارہی تھی کہ اسی دوران دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور17 زخمی ہوگئے، ریسکیو اداروں نے لاشوں اورزخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی  گروپ نے قبول نہیں کی تاہم اس بات کا امکان ہےکہ دھماکا جنوبی فلپائن میں متحرک شدت پسند گروپوں نے کیا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔