عامر کی فلم ’’پی کے ‘‘ ریلیز کیلیے تیار،نئی فلم میں ریسلر بنیں گے

نیٹ نیوز  جمعـء 12 دسمبر 2014
عامر خان کی خواہش ہے کہ اب وہ اسپورٹس پر مبنی فلم میں کام کریں، جبھی فلمساز نیتیش تیواری بنا رہے ہیں نئی فلم جس کی کہانی ایک ریسلر کے گرد گھومے گی۔  فوٹو: فائل

عامر خان کی خواہش ہے کہ اب وہ اسپورٹس پر مبنی فلم میں کام کریں، جبھی فلمساز نیتیش تیواری بنا رہے ہیں نئی فلم جس کی کہانی ایک ریسلر کے گرد گھومے گی۔ فوٹو: فائل

ممبئ: مسٹر پرفیکشنسٹ ہر بار پرستاروں کو چونکا دیتے ہیں، پتا چلا ہے کہ وہ اب ایک اور نئی فلم میں ریسلر کے روپ میں نظر آئیں گے۔

عامر خان کی بہت جلد ’’پی کے ‘‘ فلم آنے والی ہے، جس کی تشہر کے لیے آج کل شہر شہر گھوم رہے ہیں اور گزشتہ روز وہ انوشکا کے ساتھ شہر احمد آباد میں فلم کی پروموشن کرتے نظر آئے۔ ادھر نئی دہلی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق عامر خان کے وزارت ساحت کے لیے ’’آتیتھی دیوو بھوا ‘‘ کمپین چلانے پر بھارت کی روڈ ٹرانسپورٹ منسٹری نے انھیں بھارت میں روڈ سیفٹی کا سفیر بنا دیا ہے۔

دوسری طرف عامر خان کی خواہش ہے کہ اب وہ اسپورٹس پر مبنی فلم میں کام کریں، جبھی فلمساز نیتیش تیواری بنا رہے ہیں نئی فلم جس کی کہانی ایک ریسلر کے گرد گھومے گی۔ مسٹر پرفکیشنسٹ نطر آئیں گے اب رنگ میں دو دو ہاتھ کرتے، جبھی لے رہے ہیں ان دنوں کلاسیں تاکہ کردار میں حقیقت کا رنگ بھرسکیں۔کہا جارہا ہے ان دنوں فلم کا اسکرپٹ تیار کیا جا رہا ہے جس کے بعد اس فلم کے عکس بندی کا آغاز کیا جائے گا جو کہ اگلے سال تک متوقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔