جرمنی ہاکی کا چیمپئن بن گیا جب کہ پاکستان 16سال بعد چاندی کا تمغہ اپنے نام کرنے میں کامیاب

ویب ڈیسک  اتوار 14 دسمبر 2014
ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جرمنی نے پاکستان کو 0-2 سے ہرایا۔   فوٹو: اے ایف پی

ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جرمنی نے پاکستان کو 0-2 سے ہرایا۔ فوٹو: اے ایف پی

بھوبنیشور: چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جرمنی نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے ہرادیا تاہم گرین شرٹس نے 16 سال بعد  چاندی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

بھارت کے شہر بھوبنیشور میں کھیلے گئے میچ کے چاروں کوارٹر میں جرمن ٹیم کا پلڑا بھاری رہا اور 18ویں منٹ میں ہی کرسٹوفر ویسلے نے گول کرکے اپنی ٹیم کر برتری دلادی جسے گرین شرٹس ختم کرنے میں ناکام رہے جب کہ جرمنی کی جانب سے دوسرا گول میچ کے آخری لمحات میں کیا گیا، قومی ہاکی ٹیم کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے لیکن کوئی بھی کھلاڑی اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھاسکا اور اس طرح جرمنی نے پاکستان کو 2 گول سے ہراکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا جب کہ  پاکستان نے 16 سال بعد چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

دوسری جانب تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 1-2 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔