- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
پاکستان سے ہار کے بعد بھارتی حوصلے پست ہوگئے، بھارتی ہاکی کوچ کا اعتراف
بھوبنیشور: بھارتی ہاکی ٹیم کے کوچ رولینٹ اولٹمنزکا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف شکست سے کھلاڑیوں کے حوصلے بیحد پست ہوگئے، اسی وجہ سے وہ32 سال بعد میڈل حاصل کرنے سے ہی محروم رہ گئے۔
یاد رہے کہ میزبان سائیڈ کے پاس 1982 کے بعد ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں ابتدائی تین پوزیشنز پر آنے کا یہ سنہری موقع تھا لیکن وہ برانز میڈل میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں1-2 سے شکست کھا کر خالی ہاتھ رہ گئی،کوچ رولینٹ اولٹمنز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ اس بار ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی میں تاریخ رقم کریں لیکن یہ موقع ضائع کردیا، آسٹریلیا کیخلاف تیسری پوزیشن کیلیے ہونے والے میچ کے دوران پلیئرز میں حوصلے کی کمی دیکھنے میں آئی، یہ صرف پاکستان کیخلاف سیمی فائنل میں شکست کی وجہ سے ہوا۔
انھوں نے کہا کہ روایتی حریف ٹیم سے ناکامی نے کھلاڑیوں کو اس قدر دلبرداشتہ کیا کہ وہ اگلے روز صلاحیتوں کے مطابق پرفارم نہیں کرسکے، انھوں نے گول کرنے کے کئی یقینی مواقع گنوائے۔ اولٹمنز نے کہا کہ اس تمام تر صورتحال کے باوجود میرا یقین ہے کہ موجودہ ٹیم کو برقرار رکھا جائے، پلیئرز پر مزید سخت محنت کریں تو مستقبل میں اچھے نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ گذشتہ ایک سال کے دوران بھارتی ٹیم کی کارکردگی میں نکھار آیا لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اولمپک گیمز 2016 سے قبل ہمیں مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہوگی، کھلاڑیوں کی سب سے بڑی کمزوری گیند کو قابو کرنے کے بعد بہت جلد گرفت کمزور کردینا ہے، آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل اس حوالے سے پلاننگ بھی کی گئی لیکن دبائو کی وجہ سے عملدرآمد نہ ہوسکا۔
دوسری طرف آسٹریلوی ہاکی کوچ گراہم ریڈ نے کہاکہ برانز میڈل میچ میں ہم نے بھارت کی بانسبت بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے فتح نصیب ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ ہماری ٹیم تشکیل نو کے مراحل سے گزر رہی ہے، ہم نے کئی تجربات کیے لیکن حوصلہ افزا نتائج کی وجہ سے پُر امید ہیں کہ مستقبل میں ٹیم ایک بار پھر عالمی سطح پر مسلسل فتوحات کا آغاز کردے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔