دہشت گردوں نے متعدد بچوں کو ذبح بھی کیا، خاتون کو زندہ جلا دیا

عمیر محمد زئی  بدھ 17 دسمبر 2014
دہشتگرد بچوں سے ان کے والدین کے بارے میں بھی پوچھتے رہے۔ فوٹو رائٹرز

دہشتگرد بچوں سے ان کے والدین کے بارے میں بھی پوچھتے رہے۔ فوٹو رائٹرز

پشاور: دہشت گردوں نے سکول پر حملے کے بعد درندگی کی ایسی مثال قائم کی جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

انٹیلی جنس اداروں کے مطابق دہشت گرد ایک سوزوکی کیری ڈبہ میں آئے جسے بعد ازاں انہوں نے اس لئے جلا دیا تاکہ لوگوں کی توجہ اس جانب مرکوز ہو جائے، تمام لوگوں کی توجہ اس طرف ہوئی اور وہ اسکول میں داخل ہوگئے۔ ذرائع نے بتایاکہ دہشت گرد تہکال سے بہاری کالونی آئے اور اپنے ساتھ سیڑھی بھی لائے تھے جس کے ذریعے وہ اسکول کے اندر داخل ہوئے جس علاقے سے دہشت گردآئے وہاں پر افغان مہاجر کیمپ بھی ہے۔

اسکول کے اندر سے ملنے والی معلومات کے مطابق دہشت گردوں نے بعض بچوں کو ذبح بھی کیا۔ تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی جاسکتی۔ ذرائع کے مطابق دہشتگرد بچوں سے ان کے والدین کے بارے میں بھی پوچھتے رہے۔ ایک سکیورٹی اہلکار کی بیوی کو بچوں کے سامنے جلادیا گیا، ایک میجر کی بیوی اور دو بچوں کو بھی شہید کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔