عامر کی فلم ’’پی کے ‘‘ کی بگ اوپننگ،پہلے دن 31 کروڑ کا بزنس

نیٹ نیوز  اتوار 21 دسمبر 2014
 فلم پہلے ہی ہفتے میں 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہو جائیگی، تجزیہ کار ۔  فوٹو : فائل

فلم پہلے ہی ہفتے میں 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہو جائیگی، تجزیہ کار ۔ فوٹو : فائل

ممبئ: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اداکار عامر خان اور انوشکا شرما کی نئی فلم ’’پی کے ‘‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے ہی دن صرف بھارت بھر میں بگ اوپننگ دیتے ہوئے 31 کروڑ کا شاندار بزنس کرلیا ہے۔

بھارتی فلمی ویب سائٹ کوئی موئی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فلم ’’پی کے ‘‘ کے لیے ریلیز کے پہلے دن بہت بڑی توقعات تھی مگر اس کے باوجود جمعہ کا دن فلم کے لیے نارمل رہا۔ بہت سار تجزیہ کاروں نے بھی اسے دھماکے دار آغاز قرار دیا ہے۔

فلمی تجزیہ کار گریش جوہر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’ پی کے نے تمام اطراف سے پریمیئم پر بڑی اوپننگ دی ہے جب کہ بڑی آبادی والے علاقوں میں یہ اوسط سے بڑھ کر رہی ہے، مجموعی طور پر پہلے ہی دن فلم نے بہت اچھا آغاز کیا ہے‘‘۔ اسی طرح دوسرے کئی تجزیہ کاروں کے مطابق فلم ’’پی کے ‘‘ اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔