- شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم
- ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنے والی خاتون نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی
- فواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے میں تھے، میڈیکل رپورٹ
- صوابی میں تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
- انتقامی کارروائیوں میں حکومت کے پیچھے کچھ اور لوگ ہیں، عمران خان
- کراچی میں انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
- بھارت؛ ڈائریکٹر آئی بی کے گھر میں فوجی اہلکار کی خود کشی
- آئی ایم ایف کی پی آئی اے کا خسارہ کم کرنے کی ہدایت
- پی ڈی ایم کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہیے، فضل الرحمان کا وزیراعظم کو مشورہ
- جس طرح مجھے رکھا ہے اس سے بہتر ہے موت کی سزا سنا دیں، شیخ رشید
- وزیراعظم سے مریم نواز کی ملاقات؛ شاہد خاقان کے تحفظات دورکرنے کا فیصلہ
- راولپنڈی میں مردہ جانوروں کا دو ہزار کلو گوشت برآمد
- چین نے تبدیلی لانے والوں کو کہا تھا الیکشن میں مداخلت نہ کریں،وزیر منصوبہ بندی
- بینظیر کی شہادت پر بھی الیکشن ملتوی ہوئے تھے، گورنر کے پی
- الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت سیلاب متاثرین سمیت مستحقین میں ونٹرپیکیج تقسیم
- ملک بھر میں قائم حراستی مراکز کی فہرست طلب
- پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی پر دہشت گردی کامقدمہ درج
- پاکستان کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ایک اور منصوبہ ناکام
- افتخار چوہدری کے اعتراض پرعمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کا بینچ تبدیل
- حازم بنگوار، فیشن اور منافقانہ معاشرتی رویہ
دہشت گردی کے خطرے کے باعث امریکا نے لاپتہ ملائیشین طیارے کو مار گرایا، سابق سربراہ فرانسیسی ایئرلائن
دہشت گردی کے خطرے کے باعث امریکا نے لاپتہ ملائیشین طیارے کو مار گرایا، سابق سربراہ فرانسیسی ایئرلائن

لاپتہ طیارے کی تحقیقات کے دوران مجھے ایک خفیہ ادارے کی جانب سے بارہا متنبہ کیا گیا کہ اس پر تحقیقات نہ کروں، مارک ڈوگین فوٹو: فائل
پیرس: فرانسیسی ایئرلائن کے سابق سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملائشیا کا طیارہ لاپتہ نہیں بلکہ دہشت گردی کے خطرے کے باعث امریکا نے اسے مار گرایا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی ایئرلائن کے سابق سربراہ اور مصنف مارک ڈوگین نے دعویٰ کیا ہے کہ بحر ہند میں تعینات امریکی نیوی کو شبہ تھا کہ ملائشین طیارے کو ہائی جیک کرکے نائن الیون طرز کے حملے میں استعمال کیا جاسکتا ہے جس کے باعث امریکی نیوی کی جانب سے طیارے کو ڈیگو گارشیا جزیرے کے قریب حملہ کرکے گرا دیا گیا۔
مارک ڈوگین کا کہنا تھا کہ جزیرے کے مقامی افراد کے مطابق انہوں نے ملائشین طیارے کو نچلی پرواز کرتے دیکھا جب کہ بعض لوگوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہیں جزیرے کے قریب سے طیارے میں آگ بجھانے والا ایک آلہ بھی ملا۔ مارک ڈوگین کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاپتہ طیارے کی تحقیقات کے دوران انہیں ایک خفیہ ادارے کی جانب سے بارہا متنبہ کیا گیا کہ وہ لاپتہ طیارے کی تحقیقات نہ کریں اور وقت کے ساتھ طیارے کا سراغ خود ہی مل جائے۔
واضح رہے کہ رواں برس 8 مارچ کو ملائیشیا کی پرواز ایم ایچ 370 کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی جس میں 239 افراد سوار تھے جب کہ اس طیارے کا آج تک سراغ نہیں مل سکا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔