- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
ملک بھرمیں مسیحی برادری کرسمس سادگی کے ساتھ منا رہی ہے
کراچی / اسلام آباد: دنیا بھر کی طرح پاکستان میں آج 25 دسمبر کو مسیحی برادری کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منا رہی ہے تاہم پاکستان میں مسیحی برادری نے سانحہ پشاورکی وجہ سے کرسمس کا تہوار انتہائی سادگی سے منانے کافیصلہ کیاہے۔
کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں عیسائی برادری نے چرچوں میں جا کر عبادت کی اور پاکستان کی خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پرسانحہ پشاور کے شہداکے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ کرسمس کے موقع پر حکومت نے گرجاگھروں کی سیکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کی ہے۔ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی جانب سے ایک دوسرے کو تحفے تحائف اور کیک تقسیم کئے جا رہے ہیں جب کہ بچے بھی سانتا کلاز سے تحفے تحائف وصول کر رہے ہیں۔
ادھروزیر اعظم نواشریف نے دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرسمس دنیا بھر میں بھائی چارے دوستی اور مکمل سچائی کے فروغ کی قابل احترام علامت بن چکی ہے، وفاقی حکومت تمام اقلیتی شہریوں کو پاکستان کا برابر کا شہری سمجھتی ہے۔ سابق صدر آصف زرداری نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہاکہ اس سال کرسمس کی خوشیاں سانحہ پشاور کے باعث ماند ہوگئی ہیں۔ متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بھی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک داد پیش کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔