ملک بھرمیں مسیحی برادری کرسمس سادگی کے ساتھ منا رہی ہے

 جمعرات 25 دسمبر 2014
کرسمس کے موقع پر حکومت نے گرجاگھروں کی سیکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کی ہے۔ فوٹو : آن لائن

کرسمس کے موقع پر حکومت نے گرجاگھروں کی سیکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کی ہے۔ فوٹو : آن لائن

کراچی / اسلام آباد: دنیا بھر کی طرح پاکستان میں آج 25 دسمبر کو مسیحی برادری کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منا رہی ہے تاہم پاکستان میں مسیحی برادری نے سانحہ پشاورکی وجہ سے کرسمس کا تہوار انتہائی سادگی سے منانے کافیصلہ کیاہے۔

کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں عیسائی برادری نے چرچوں میں جا کر عبادت کی اور پاکستان کی خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پرسانحہ پشاور کے شہداکے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ کرسمس کے موقع پر حکومت نے گرجاگھروں کی سیکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کی ہے۔ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی جانب سے ایک دوسرے کو تحفے تحائف اور کیک تقسیم کئے جا رہے ہیں جب کہ بچے بھی سانتا کلاز سے تحفے تحائف وصول کر رہے ہیں۔

ادھروزیر اعظم نواشریف نے دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرسمس دنیا بھر میں بھائی چارے دوستی اور مکمل سچائی کے فروغ کی قابل احترام علامت بن چکی ہے، وفاقی حکومت تمام اقلیتی شہریوں کو پاکستان کا برابر کا شہری سمجھتی ہے۔ سابق صدر آصف زرداری نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہاکہ اس سال کرسمس کی خوشیاں سانحہ پشاور کے باعث ماند ہوگئی ہیں۔ متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بھی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک داد پیش کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔