سرکاری اسپتالوں کا انتظام این جی اووز کو دیے جانے کیخلاف ڈاکٹرز کا احتجاج

 جمعـء 26 دسمبر 2014
 اسپتالوں کا انتظام غیر سرکاری تنظیموں کے دیے جانے کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے،مظاہرین  فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

اسپتالوں کا انتظام غیر سرکاری تنظیموں کے دیے جانے کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے،مظاہرین فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

سرکاری اسپتالوں کو این جی اوز کےحوالےکرنےکےفیصلےاور مراعات نہ ملنےکےخلاف ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف سڑکوں پر نکل آئے۔

قومی ادارہ برائے اطفال اور جناح اسپتال کے ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل اسٹاف نے پروموشن نہ ملنےاوراسپتالوں کا انتظام این جی اوز کودینے کے خلاف اسپتال کے باہر احتجاج کیا اور او پی ڈیزاور وارڈز سمیت دیگر شعبوں میں کام بند کردیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کا انتظام غیر سرکاری تنظیموں کو دیے جانے کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے بصورت دیگر کوئی جبری فیصلہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

مظاہرین نے پروموشن نہ ملنے کے خلاف سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی جب کہ احتجاج کے باعث سڑک پر ٹریفک جام ہوگیا تاہم احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔