سری لنکا میں طوفانی بارشوں اور مٹی کے تودے تلے دب کر 14 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 26 دسمبر 2014
 سیلابی صورتحال کے باعث 80 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

سیلابی صورتحال کے باعث 80 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

کولمبو: سری لنکا میں طوفانی بارشوں اور مٹی کے تودے تلے دب کر  14 افراد ہلاک اور 80 ہزار سے زائد  بے گھر ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں موسلا دھار بارشیں طوفانی شکل اختیار کرگئیں جب کہ  وسطی علاقے میں موسلا دھار بارش کے باعث ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافے کے بعد انتظامیہ نے  ڈیم کے مرکزی گیٹ کھول دیئے جس کی وجہ سے قریبی بستیاں پانی میں بہہ گئیں جب کہ پانی میں ڈوب کر 4 افراد ہلاک اور 10 افراد مٹی کے تودے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے۔

دوسری جانب سیلابی صورتحال کے باعث 80 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں ،دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس کے پیش نظر حکومت نے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے لئے فوجی دستوں کو روانہ کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔