شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی میں اہم کمانڈر سمیت 23 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 26 دسمبر 2014
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گردوں کے اسلحے اور بارود کا ذخیرہ اور زیر زمین ٹنل سسٹم بھی تباہ کردیا گیا، آئی ایس پی آر  فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گردوں کے اسلحے اور بارود کا ذخیرہ اور زیر زمین ٹنل سسٹم بھی تباہ کردیا گیا، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان: تحصیل دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں اہم طالبان کمانڈر سمیت 23 دہشت گرد ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے مداخیل میں کی گئی جس میں طالبان کے اہم کمانڈر اور غیر ملکیوں سمیت 23 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ  سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گردوں کے اسلحے اور بارود کا ذخیرہ اور زیر زمین ٹنل سسٹم بھی تباہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیابی سے جاری آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ میں اب تک سیکڑوں دہشت گردوں کو  ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانوں اور اسلحہ مراکز کو تباہ کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔