کسی سے مقابلہ نہیں ہے لیکن معیاری فلمیں بنانا ہونگی: زیبا بختیار

شوبز رپورٹر  اتوار 28 دسمبر 2014
ہمارا کسی سے بھی مقابلہ نہیں ہے، سب اپنے حصے کا کام کر رہے ہیں ہاں اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ ہم روایت سے ہٹ کرکام کریں جو دیکھنے والوں کو پسند آئے، زیبا بختیار فوٹو: فائل

ہمارا کسی سے بھی مقابلہ نہیں ہے، سب اپنے حصے کا کام کر رہے ہیں ہاں اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ ہم روایت سے ہٹ کرکام کریں جو دیکھنے والوں کو پسند آئے، زیبا بختیار فوٹو: فائل

کراچی: اداکارہ زیبابختیارنے کہاہے کہ پاکستان میں نئی فلمیں مزیدبننا چاہئیں، ہم کسی بھی بات کافیصلہ فوری طور پر نہیں کر سکتے۔

ہماری فلم انڈسٹری نے بہت عرصے بعداپنے قدم دوبارہ سے جمائے ہیں ابھی کامیابی کے ساتھ  ناکامی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا اس سے ہی ہم سیکھ سکیں گے۔ انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’’نامعلوم افراد، آپریشن 021‘‘ اور دیگر فلموں نے بہت اچھا بزنس کیا ہے۔

ہمارے نئے فنکار دوست محنت کررہے ہیں اور امید ہے کہ ہم مزید معیاری فلمیں بنانے میں کامیاب ہونگے۔ ایک سوال کے جواب میں زیبا بختیار کا کہنا تھا کہ ہمارا کسی سے بھی مقابلہ نہیں ہے، سب اپنے حصے کا کام کر رہے ہیں ہاں اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ ہم روایت سے ہٹ کرکام کریں جو دیکھنے والوں کو پسند آئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔