پشتو گلوکارہ کرشمہ شہزادی غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 28 دسمبر 2014
پولیس اورمحکمہ صحت کے حکام نے واقعے سیے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ فوٹو : فائل

پولیس اورمحکمہ صحت کے حکام نے واقعے سیے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ فوٹو : فائل

چارسدہ: پشتو کی معروف گلوکارہ کرشمہ شہزادی چارسدہ کے نجی کلینک میں غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق ہوگئیں۔

پشتوکی معروف گلوکارہ کرشمہ شہزادی جوبنیادی طور پر پشاور کی رہائشی ہیں ذاتی کام کے سلسلے میں چارسدہ آئی ہوئی تھیں، واپسی پرسردریاب کے قریب انھیں پیٹ میں درد ہوا۔ انھیں قریبی نجی کلینک لے جایاگیاجہاں کرشمہ شہزادی کو انجکشن لگایاگیاتاہم اس دوران درد مزید شدید ہوگیااوراسی دوران وہ جاں بحق ہوگئیں۔ دوسری جانب پولیس اورمحکمہ صحت کے حکام نے واقعے سیے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔