جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق حکومت کو مزید مہلت نہیں دے سکتے، تحریک انصاف

ویب ڈیسک  اتوار 28 دسمبر 2014
 جوڈیشل کمیشن کے قیام پر مزید لچک کا مظاہرہ نہ دکھاسکتے، کورکمیٹی تحریک انصا ف  فوٹو: ایکسپریس نیوز

جوڈیشل کمیشن کے قیام پر مزید لچک کا مظاہرہ نہ دکھاسکتے، کورکمیٹی تحریک انصا ف فوٹو: ایکسپریس نیوز

اسلام آباد: تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر مزید لچک کا مظاہرہ نہ دکھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو اس حوالے سے جتنی مہلت دینی تھی دے دی۔

اسلام آباد میں چیرمین عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے   تحریک انصاف  مذاکرات کے حوالے سے بہت لچک دکھا چکی اور حکومت کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کے معاملے پر جتنی مہلت دینی تھی دی جاچکی لہٰذا اب مزید لچک کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبے سے پیچھے ہٹے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت سے جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق 3 نکات پر ڈیڈلاک موجود ہے جنہیں پہلے تسلیم کرلیا گیا تھا تاہم اب حکومت ان سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔

اعلامیے کے مطابق کور کمیٹی نے دہشت گردی کے خاتمے اور مشکل حالت کے پیش نظر حکومت سے تعاون جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملکی مفاد میں فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کی تاہم ان عدالتوں کا مقصد دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائی ہونا چاہئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔