پرویز مشرف سازش کے تحت سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، آصف زرداری

ویب ڈیسک  اتوار 28 دسمبر 2014
پیپلز پارٹی ایک متحد سیاسی قوت ہے اور وہ ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی، آصف زرداری  فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی ایک متحد سیاسی قوت ہے اور وہ ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی، آصف زرداری فوٹو: فائل

کراچی:  پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف  زرداری نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کچھ عناصر کے ساتھ مل کر سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں تاہم ان کی یہ کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آصف  زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت کے خلاف سازش ہوری ہے اور پرویز مشرف کچھ عناصر کے ساتھ مل کر صوبائی حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں تاہم پیپلز پارٹی ایک متحد سیاسی قوت ہے اور وہ ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے سندھ حکومت  گرانے کی کوشش کی جارہی ہے جو کبھی کامیاب نہیں ہوگی جب کہ سیاسی جماعتیں بھی سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا نوٹس لیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔