کنگنا رناوت اور ہریتک روشن میں نئے معاشقہ کی خبریں

نیٹ نیوز  پير 29 دسمبر 2014
اداکار ہریتک روشن اور کنگنا رناوت ایک فلم کے سین میں جلوہ گر ہیں۔ فوٹو: فائل

اداکار ہریتک روشن اور کنگنا رناوت ایک فلم کے سین میں جلوہ گر ہیں۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی فلم ’’کوئین‘‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ کنگنا رناوت اور اداکار ہریتک روشن میں معاشقے کی ان دنوں خبریں سرگرم ہیں۔

اس بارے میں خود کنگنا رناوت نے اس تعلق کے بارے میں انکشاف کیا ہے اور بتایا ہے کہ اس کا کسی سے رلیشن شپ ہوگیا ہے جو کہ سال 2014ء کے آخر میں ابھرنے والی ایک بڑی خبر بن رہی ہے۔ ایک ذرائع سے بات کرتے ہوئے کنگنا نے بتایا کہ اس کا کسی سے تعلق ہوگیا ہے اور وہ اس دوستانے کو خوب انجوائے کر رہی ہے اور ساتھی ملنے پر وہ بہت خوش ہے۔ کنگنا نے براہ راست تو اس لڑکے کا نام بتانے سے گریز کیا ہے اور اداکارہ کا کہنا ہے کہ ایسا رشتہ زندگی کا ایک مشکل حصہ ہوتا ہے جس کا وہ صحیح وقت آنے پر بتائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔