دہلی فلم فیسٹیول میں میرا کیلیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ

کلچرل رپورٹر  پير 29 دسمبر 2014
نئی دہلی: لولی ووڈ اداکارہ میرا 7ویں دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کیلیے آرہی ہیں۔ فوٹو: پی ٹی

نئی دہلی: لولی ووڈ اداکارہ میرا 7ویں دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کیلیے آرہی ہیں۔ فوٹو: پی ٹی

لاہور: دہلی میں ہونے والا 7 روزہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول اپنے اختتام کو پہنچ گیا جب کہ اختتامی تقریب میں پاکستانی اداکارہ میرا کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔

بھارتی دارالحکومت میں ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی اختتامی تقریب دلی کے کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی۔ اختتامی تقریب میں فلم، آرٹ، ادب، فوٹوگرافی اور فیشن کے شعبوں میں 28 ایوارڈز دیے گئے۔ تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں پاکستانی اداکارہ میرا کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، ایوارڈ ملنے کے بعد میرا کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے خوشی کی بات ہے انھیں بھارت کی جانب سے یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔