شہروز سبزواری بھی بالی ووڈ فلم ’’لو اسٹوری‘‘ میں جلوہ گر ہونگے

شوبز رپورٹر  پير 29 دسمبر 2014
بنگالی ڈائریکٹر نے میرے کام پر اعتماد کیا ہے میری کوشش ہوگی کہ اپنے کام سے ان کو مطمئن کروں، شہروز سبزواری  فوٹو: فائل

بنگالی ڈائریکٹر نے میرے کام پر اعتماد کیا ہے میری کوشش ہوگی کہ اپنے کام سے ان کو مطمئن کروں، شہروز سبزواری فوٹو: فائل

کراچی: معروف اداکار شہروز سبزواری بھی بالی ووڈ فلم ’’لو اسٹوری‘‘ میں جلوہ گر ہونگے۔

بالی ووڈ بی ٹاؤن کے معروف بنگالی ڈائریکٹر رنگو بنارجی اور پرڈیوسر شامک باسو کی فلم ’’لو اسٹوری‘‘ کی کہانی تین دوستوں کے گرد گھومتی ہے جس میں شہروز سبزواری کے ساتھ بالی ووڈ کے دو اداکار بیدیتا اور آریان ادکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

فلم کی شوٹنگ کیلیے بہروز سبزواری جنوری کے آخر میں بھارت جائیں گے جہاں فلم کی شوٹنگ کلکتہ میں شروع ہوگی۔ شہروز سبزواری کا انڈین فلموں میں کام کے حوالے سے کہنا تھا کہ انڈیا میں ٹیلنٹ کی بہت قدر کی جاتی ہے، بنگالی ڈائریکٹر نے میرے کام پر اعتماد کیا ہے میری کوشش ہوگی کہ اپنے کام سے ان کو مطمئن کروں اور اپنے ملک کا نام روشن کروں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔