- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
افغان مہاجرین سمیت غیر ملکی افراد کا خفیہ سروے کرانے کا فیصلہ
کراچی: وفاقی حکومت نے ملک میں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلیے ملک گیر سطح پر افغان مہاجرین سمیت غیر ملکی افراد کی موجودگی کی نشاندہی کیلئے انٹیلی جنس بنیادوں پرخفیہ سروے کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
یہ سروے وفاقی وزارت داخلہ صوبائی حکومتوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خفیہ اداروںکے باہمی اشتراک سے کرایا جائے گا، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کو گرفتار کرکے ڈی پورٹ کیا جائے گا جبکہ اس سروے کے دوران جن غیر ملکی تارکین وطن کے بارے میں یہ معلومات موصول ہوں گی کہ وہ منفی سرگرمیوں یا کسی بھی قسم کے دہشت گردی کے واقعے میں ملوث ہیں تو ان کو باضابطہ طور پر گرفتار کرکے ان کے خلاف دہشت گردی اور تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے اور اسپیڈی ٹرائل کورٹ میں مقدمات چلائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ہدایت کی ہے کہ ملک گیر سطح پر غیر ملکی افراد کی معلومات کا مکمل ڈیٹا مرتب کرنے کیلیے انٹیلی جنس کے ذریعے جامع سروے کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر داخلہ نے جامع پالیسی بنانیکیلیے جلد اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وفاقی داخلہ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی جائے گی، جس میں چاروں صوبوں کے سیکریٹری داخلہ، آئی جیز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر حساس اداروں کے افسران شامل ہوں گے۔
یہ کمیٹی ملک گیر سروے کے حوالے سے مربوط پالیسی کا تعین کرے گی اور سروے کے حوالے سے نادرا، ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ اداروں کا تعاون بھی حاصل کیا جائے گا، یہ سروے تمام اضلاع میں تھانوں کی سطح پر اسپیشل برانچ کرے گی جبکہ دیگر خفیہ ادارے مانیٹرنگ کریں گے، سروے کیلیے قواعد نامہ مرتب کیا جائے گا، جس میں تھانے کی سطح پر افغان مہاجرین اور دیگر غیر ملکیوں کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔
پاکستان میں رہائش کے دوران ان کے روزگار کے مواقع کیا ہیں اور ان کی دیگر سرگرمیاں کیا ہیں، اس سروے کے دوران مقامی کمیونٹی کا تعاون بھی حاصل کیا جاسکتا ہے،سروے مرتب ہونے کے بعد صوبائی محکمہ داخلہ وفاقی وزارت داخلہ کو بھیجیں گے، پالیسی کے تعین کے بعد یہ سروے خفیہ طور شروع کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔