شام میں گیس پلانٹ کے قریب کار بم دھماکا، 4 فوجیوں سمیت 9 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  پير 29 دسمبر 2014
گیس پلانٹ پر حملہ ہمارے ساتھیوں نے کیا، داعش، فوٹو : فائل

گیس پلانٹ پر حملہ ہمارے ساتھیوں نے کیا، داعش، فوٹو : فائل

دمشق: شام میں گیس پلانٹ کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 4 فوجیوں سمیت 9افراد ہلاک جب کہ 15 زخمی  ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے صوبے حمص میں  گیس پلانٹ کے قریب  دھماکے کے نتیجے میں 4 فوجیوں سمیت 9 افراد ہلاک جب کہ 15 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ داعش نے گیس پلانٹ پر  کار بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا  کہ حملہ کرنے والے دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ حکام کے مطابق دونوں حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  انسانی حقوق کی  تنظیم نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ داعش نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران شام میں  2 ہزار کے قریب افراد کو قتل کیا جن میں زیادہ تر عام شہری شامل تھے جب کہ تنظیم کا کہنا تھا کہ یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے کیوں کہ اکثر واقعات رپورٹ ہی نہیں ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔