وزارت ثقافت کو وفاق کا حصہ بنایا جائے، فلمساز سہیل خان

شوبز رپورٹر  منگل 30 دسمبر 2014
صوبوں میں منتقلی سے ثقافت تقسیم اور فلم انڈسٹری بھی لاوارث ہو کر رہ گئی  فوٹو : فائل

صوبوں میں منتقلی سے ثقافت تقسیم اور فلم انڈسٹری بھی لاوارث ہو کر رہ گئی فوٹو : فائل

لاہور: فلمساز سہیل خان نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وزارت ثقافت کو وفاق کا حصہ بنایا جائے۔

’’ایکسپریس‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل خان کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک وقوم کی پہچان اس کی ثقافت سے کی جاتی ہے لیکن وزارت ثقافت کو صوبوں میں منتقل کیے جانے سے جہاں ثقافت کو تقسیم کردیا گیا ہے، وہیں پاکستان فلم انڈسٹری بھی لاوارث ہوکررہ گئی ہے۔

موجودہ حالات میں دہشتگردی اورفرقہ واریت کے ذریعے قوم اورملک کوتقسیم کرنے کی سازش رچائی جا رہی ہے اور دوسری طرف وزارت ثقافت کو صوبوں میں تقسیم کرنے سے ثقافت اورفلم انڈسٹری کوبھی نقصان پہنچایا جارہاہے۔ پہلے فلمسازاور ڈسٹری بیوٹرز کوکوئی بھی مسئلہ درپیش ہوتا تھا تو وہ وفاقی وزارت ثقافت سے اپیل کرتا تھا لیکن اب اسے اپنے ہی ملک میں کوئی بھی کام کرنے کے لیے چاروں صوبوں میں پہنچنا پڑتا ہے اورپھران کے اپنے قوانین کے مطابق کاغذی کارروائی مکمل کرنا پڑتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔