سندھ ہائیکورٹ کا شوگر ملز مالکان کو گنے کی کرشنگ کا حکم

ویب ڈیسک  منگل 30 دسمبر 2014
حکومت پر چینی کی قیمت بڑھانے کے لئے دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا، عدالت فوٹو:فائل

حکومت پر چینی کی قیمت بڑھانے کے لئے دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا، عدالت فوٹو:فائل

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے گنے کی قیمت کم کرنے یا چینی کی قیمت بڑھانے کے حوالے سے دائر شوگر ملز مالکان کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے شوگر ملز مالکان کی درخواست پرحکم امتناع ختم کرتے ہوئے گنے کی کرشنگ کا حکم دے دیا۔ عدالت نے گنے کی قیمت 182 روپے فی من برقرار رکھتے ہوئے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ حکومت پر چینی کی قیمت بڑھانے کے لئے دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا۔

واضح رہے کہ شوگر ملز مالکان نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت سندھ حکومت کو چینی کی قیمت بڑھانے یا گنے کی قیمت کم کرنے کا پابند بنائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔