- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
خصوصی عدالتیں غیر معمولی مسئلے کا غیر معمولی حل ہیں، وزیر اعظم نواز شریف
اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ خصوصی عدالتیں قومی لائحہ عمل کا حصہ اور غیر معمولی مسئلے کا غیر معمولی حل ہیں جن کے ذریعے دہشت گردوں کو سزائیں دلوائیں گے۔
وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا 6 گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، سیاسی و قانونی مشیر، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ملک کی اندرونی سیکیورٹی کی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کے لئے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ اور فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق آئینی اور قانونی نکات پر مشاورت کی گئی جبکہ ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل عامر نے شرکا کو آپریشن ضرب عضب اور سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ اور پُرامن پاکستان بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، خصوصی عدالتیں انسداد دہشت گردی کے قومی لائحہ عمل کا حصہ ہیں اور غیر معمولی مسائل کے غیر معمولی حل کے لئے ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد کرایا جائے گا، خصوصی عدالتوں کے ذریعے دہشت گردوں کو سزائیں دلوائیں گے اور سنگین جرائم کے مجرموں، معصوم بچوں، شہریوں اور فوجی جوانوں کے قتل کے مقدمات خصوصی عدالتوں میں چلائے جائیں گے لیکن مقدمات کی خصوصی عدالتوں میں بھیجنے سے قبل مکمل جانچ پڑتال ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔