کراچی حصص مارکیٹ میں اتار چڑھاؤسے 47 پوائنٹس کا اضافہ

بزنس رپورٹر  بدھ 31 دسمبر 2014
کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ 377 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں190کے بھائو میں اضافہ، 155 کے دام میں کمی دیکھنے میں آئی۔  فوٹو: اے ایف پی/فائل

کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ 377 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں190کے بھائو میں اضافہ، 155 کے دام میں کمی دیکھنے میں آئی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

کراچی: کراچی اسٹاک ایکس چینج میں منگل کوکاروباری صورتحال اتارچڑھاؤ کے بعد ملے جلے رحجان سے دوچار رہی تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس میں اضافے کی وجہ سے حصص کی مالیت 22 ارب95 کروڑ13 لاکھ60 ہزار781 روپے بڑھ گئی البتہ50.39 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 47.16 پوائنٹس بڑھ کر 31953.90 ہو گیا،اسکے برعکس کے ایس ای30 انڈیکس14.77 پوائنٹس کمی سے 20708.13 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 104.16 پوائنٹس گھٹ کر 50396.86 ہوگیا، کاروباری حجم 11.86 فیصد کم رہا،18 کروڑ 95 لاکھ72 ہزار 990 حصص کے سودے ہوئے، کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ 377 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں190کے بھائو میں اضافہ، 155 کے دام میں کمی اور32 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔