میرا نیوائیر نائٹ منانے جرمنی چلی گئیں

شوبز رپورٹر  بدھ 31 دسمبر 2014
 اپنی بہنوں اقصیٰ اورفاطمہ سے ملنے آئی ہوں کیپٹن نوید کے ساتھ ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے، میرا۔  فوٹو : فائل

اپنی بہنوں اقصیٰ اورفاطمہ سے ملنے آئی ہوں کیپٹن نوید کے ساتھ ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے، میرا۔ فوٹو : فائل

لاہور: فلم اسٹارمیرا نیوائیرنائٹ منانے کے لیے جرمنی روانہ ہوگئیں جہاں وہ اپنی چھوٹی بہنوں کے علاوہ قریبی دوستوں سے بھی ملاقات کرینگی۔

اداکارہ میرا کے اچانک جرمنی پہنچنے پران کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ میرا نے اس مرتبہ نیوائیرنائٹ کیپٹن نوید کے ساتھ منانے کا پلان بنا رکھا تھا اور اسی لیے وہ بھارت کے شہر دہلی میں ملنے والے بہترین فلم اداکارہ کے ایوارڈ کی خوشی کو یہاں پرشیئرکرنے کے بجائے فرینکفرٹ پہنچ چکی ہیں۔ جب اس سلسلہ میں اداکارہ میرا سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ میں گزشتہ کچھ عرصہ سے اپنے پراجیکٹس میں مصروف تھی۔ ایک طرف تودہلی میں منعقدہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول تھا جہاں مجھے شرکت کرنا تھی اور اس کے ساتھ اسپتال پراجیکٹ کے حوالے سے بھی مختلف مقامات پرمیٹنگز جاری تھیں۔

اس مصروفیت کے دوران مجھے اپنی بہنوں سے ملنے اوربات کرنے کا بالکل وقت نہیں ملتا تھا۔ اسی لیے میں جرمنی آئی ہوں، یہاں پراپنی چھوٹی بہنوں اقصیٰ اورفاطمہ کے ساتھ نیوائیرمناؤں گی اورپاکستانی کی ترقی اوربہتری کے لیے خصوصی دعائیں بھی کرونگی۔ جہاں تک بات میری دوستوں سے ملاقات اورخاص طورپرکیپٹن نوید سے ہے تومیں یہ بات واضح کردینا چاہتی ہوں کہ کیپٹن نوید کے ساتھ یہاں ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے۔ میں صرف اپنی بہنوں سے ملنے کے لیے یہاں آئی ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔