جلد شوبز کی دنیا میں تہلکہ مچانے والی ہوں،اداکارہ ریشم

آئی این پی  بدھ 31 دسمبر 2014
ایک نہیں کئی فلموں میں کام کی پیشکش ہو رہی ہے اور آنے والے دنوں میں اپنے شائقین کو بڑی خوشخبری سناؤں گی، ریشم  فوٹو : فائل

ایک نہیں کئی فلموں میں کام کی پیشکش ہو رہی ہے اور آنے والے دنوں میں اپنے شائقین کو بڑی خوشخبری سناؤں گی، ریشم فوٹو : فائل

لاہور: اداکارہ ریشم نے دعویٰ کیا ہے کہ میں بہت جلد شوبز کی دنیا میں تہلکہ مچانے والی ہوں ۔

مجھے ایک نہیں کئی فلموں میں کام کی پیشکش ہو رہی ہے اور آنے والے دنوں میں اپنے شائقین کو بڑی خوشخبری سناؤں گی۔اپنے ایک انٹرویو کے دوران ریشم نے کہاکہ میں ایک بہت بڑا پروجیکٹ سائن کرنے جا رہی ہوں جس کے لیے ابتدائی معاملات طے پا چکے ہیں اور آئندہ چند روز تک اس حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔