اٹک میں کئی برس سے مقیم نیٹو فورسز کے ساتھ بطور مترجم کام کرنیوالا افغان شہری گرفتار

یعقوب ملک  بدھ 31 دسمبر 2014
افغان شہری محمد ظاہر کے علاوہ اٹک کینٹ کے مختلف علاقوں سے کچھ مشتبہ افراد کو پکڑا ہے۔ فوٹو: فائل

افغان شہری محمد ظاہر کے علاوہ اٹک کینٹ کے مختلف علاقوں سے کچھ مشتبہ افراد کو پکڑا ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: نیٹو فورسز کے ساتھ بطورمترجم کام کرنے والے افغان شہری کو کینٹ کے حساس علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لے لیا گیا۔

یہ آپریشن غیرقانونی  طور پرمقیم غیرملکیوں اوردہشتگردوں کیخلاف کیاگیا ہے۔ ذمہ دارپولیس ذرائع نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے افغان شہری محمد ظاہر کے علاوہ اٹک کینٹ کے مختلف علاقوں سے کچھ مشتبہ افراد کو پکڑا ہے۔ محمد ظاہر نے پولیس کوابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ کابل کا رہائشی ہے اور نیٹو فورسز کے ساتھ بطور مترجم منسلک رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔