کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پرفائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 31 دسمبر 2014
2 موٹرسائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کی جس میں زخمی ہونے والے دونوں افراد اسپتال میں طبی امداد کے دوران دم توڑ گئے۔ فوٹو؛فائل

2 موٹرسائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کی جس میں زخمی ہونے والے دونوں افراد اسپتال میں طبی امداد کے دوران دم توڑ گئے۔ فوٹو؛فائل

کوئٹہ: سریاب روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایسکپریس نیوز کے مطابق سریاب روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار میں سوار دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں دوںوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

دوسری جانب ایف سی نے سال 2014 کے دوران کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال ایف سی پر دہشتگردوں کی جانب سے 450 حملے کئے گئے جس میں 44 اہلکار جاں بحق جب کہ 129 زخمی ہوئے جب کہ ایف سی کی کاررائیوں کے دوران مختلف اقسام کے793ہتھیار اور چار ہزار 200 کلو بارودی مواد برآمد کیا گیا، ترجمان ایف سی کے مطابق کارروائیوں کے دوران 146کلو ہیروئن اور 2ہزار234کلو مضرصحت کیمیکلز اور شراب بھی برآمد کی گئی جب کہ

12 ہزار385 کلو منشیات بھی برآمد کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔