- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
سال نو کی آمد پر منچلوں کو روکنے کیلئے سی ویو جانے والے راستے بند
کراچی: سال نو کی آمد کے موقع پر جشن منانے اور ساحل سمندر پر ہلہ گلہ روکنے کے لیے سی ویو جانے والے تمام راستوں کو بند رہے جب کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات قائم کئے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سال نو کی آمد کے موقع پر شہریوں کو ساحل سمندر پر جانے سے روکنے کے لیے پولیس نے سی ویو جانےوالے تمام راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے انہیں بلاک کردیا جس کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں بدترین ٹریفک بھی جام رہا۔ پولیس کی جانب سے کورنگی روڈ، بوٹ بیسن اور خیابان اتحاد سے سی ویو جانے والے راستوں پر گاڑیاں کھڑی کردی گئی تھیں جب کہ بعض مقامات پر پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا۔
کلفٹن جانے والے راستے بند ہونے کے باعث وہاں کے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب کہ پولیس کا کہنا تھا کہ کلفٹن کے رہائشیوں کو شناخت کے بعد ان کے علاقوں میں جانے کی اجازت دی گئی۔ شہر میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد رہی جب کہ ہوائی فائرنگ سمیت بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔