’’آنگن ٹیڑھا‘‘کاچربہ بھارتی چینل سے پیش کیاجائیگا

شوبز رپورٹر  جمعرات 1 جنوری 2015
اخلاقی طورپربھارتی ٹی وی چینل نے اچھا نہیں کیامگر معاف کرتاہوں، انورمقصود فوٹو: فائل

اخلاقی طورپربھارتی ٹی وی چینل نے اچھا نہیں کیامگر معاف کرتاہوں، انورمقصود فوٹو: فائل

کراچی: انورمقصودکاکئی دہائیوں پراناکھیل آنگن ٹیڑھا کا چربہ بھارتی ٹی وی چینل سے ڈرامہ رائیٹرکی اجازت کے بغیرنام تبدیل کرکے 3 جنوری سے پیش کیا جائیگااس کھیل میں پاکستانی اداکار روف لالااداکارسلیم ناصرکا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ڈرامے کانام آنگن ٹیڑھا سے تبدیل کرکے ’دی گریٹ انڈین فیملی ڈرامہ‘ رکھا گیا ہے ،ڈرامہ رائیٹرانورمقصودنے گزشتہ روز نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اخلاقی طورپربھارتی ٹی وی چینل نے یہ کام اچھا نہیں کیامگرمیں انھیں معاف کرتاہوں جس دورمیں ہم زندہ ہیں اس میں معاف کرناسب سے بہترین سزاہے انھوں نے مزیدکہاکہ یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہواہے۔

اس طرح کے کام ماضی میں بھی ہوتے رہے ہیں مگراس بارافسوس اس بات کاہے کہ میرے کھیل کی کہانی کو معمولی سا بھی تبدیل نہیں کیاگیااورنہ ہی مجھ سے اخلاقی طورپررابطہ کیاواضح رہے انور مقصودکالکھاہواکھیل آنگن ٹیڑھا 1980کی دہائی میں پاکستان ٹیلی وژن سے پیش کیاگیاتھاجس میں اداکارمعین اختر، اداکار شکیل، بشری انصاری،ارشدمحمود،سلیم ناصر، دردانہ بٹ،ودیگرنے اپنی اداکاری کے جوہردکھائے تھے جب کہ اس کھیل کوتھیٹرکی شکل میں بھی رواں سال پیش کیاجاچکاہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔