دہشت گردی کے خاتمے کے لئے فوجی عدالتوں کی حمایت جاری رکھیں گے، آصف زرداری

ویب ڈیسک  بدھ 31 دسمبر 2014
ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے،
آصف زرداری،
فوٹو: فائل

ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے، آصف زرداری، فوٹو: فائل

کراچی: پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گری کے خاتمے کے لئے فوجی عدالتوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون اور فوجی عدالتوں کی حمایت بھی جاری رکھیں گے کیونکہ یہ وقت دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کا ہے کہ اور متحد ہوکر ہی سانحہ پشاور کے متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھا جاسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔