افغانستان میں شادی کی تقریب میں راکٹ گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 1 جنوری 2015
پولیس نے طالبان اور افغان فوج کے درمیان لڑائی کے سبب راکٹ گرنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، 
فوٹو بی بی سی

پولیس نے طالبان اور افغان فوج کے درمیان لڑائی کے سبب راکٹ گرنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، فوٹو بی بی سی

ہلمند: افغانستان کے صوبے ہلمند میں خوشیوں بھرے گھر میں اس وقت صف ماتم بھچ گئی جب شادی کی تقریب کے دوران اچانک ایک راکٹ آگراجس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد ہلاک اور40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغان پولیس حکام کے مطابق صوبہ ہلمند کے جنوبی علاقے میں ایک گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ نامعلوم سمت سے اچانک ایک راکٹ تقریب کی جگہ پر آ گرا جس سے لوگوں میں کہرام مچ گیا اور خوشی سے رقص کرتے لوگ بالخصوص بچے اور عورتیں خون میں نہا گئے۔ پولیس کے مطابق راکٹ گرنے سے 20 افراد جاں بحق ہوئے جن میں زیادہ تر تعداد بچوں اور خواتین کی ہے جبکہ واقعہ میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر لشکر گاہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ علاقے میں گزشتہ کئی روز سے طالبان اور افغان فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے اورممکنہ طور پر راکٹ اسی لڑائی کے دوران فائر کیا گیا ہو۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔