- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
پاکستان نے کسی بھی سبق سے کچھ نہیں سیکھا، بھارتی وزیر دفاع کی بڑھک
بنگلورو: ایک جانب لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب نریندرمودی سمیت ان کی کابینہ کا کوئی بھی وزیرپاکستان دشمنی میں اپنے آپ کو ایک سے بڑھ کر ایک ثابت کرنے پر تلا ہوا ہے اور ایسا ہی ایک بیان سامنے آیا جس میں بھارتی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ لگتا ہے پڑوسی ملک نے اب بھی کوئی سبق نہیں سیکھا اور وہ سرحد پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔
بنگلور میں ایک تقریب سے خطاب میں بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ پاکستان نے اب بھی کوئی سبق حاصل نہیں کیا اور پاکستان کی جانب سے نئے سال کے پہلے دن بھی سرحدی حدود کی مسلسل خلاف ورزی کی گئی جب کہ پاکستان اور چین سے ملنے والی سرحدوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بھارت دو ایسے پڑوسیوں کے درمیان گھرا ہواہے جن سے ہمارے تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں۔
پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے وزیرموصوف کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پڑوسی ملک کی جانب سے سرحد پر سیزفائر کی خلاف ورزی کی گئی جس پر بھارتی فورسز کو خاموشی کے بجائے دگنی قوت کے ساتھ جواب دینا چاہئے تھا۔
واضح رہے کہ بھارت نے روایتی دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ روزپاکستانی اہلکاروں کو فلیگ میٹنگ کے بہانے بلاکر ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 2 رینجرز کے جوان شہید ہوگئے تھے جب کہ گزشتہ کئی مہینوں سے جاری سرحدی کشیدگی کے دوران متعدد پاکستانی عام شہری اور سیکیورٹی فورسز کے جوان شہید ہوچکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔