- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
عمرگل نے خود کو ورلڈکپ کے لیے دستیاب قرار دے دیا
کراچی: ٹیسٹ فاسٹ بولر عمر گل نے خود کو مکمل فٹ اور ورلڈکپ کیلئے دستیاب قرار دے دیا ہے۔
عمر گل کا کہنا تھا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تمام ٹیسٹ دے دیے، ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت کا انحصار سلیکٹرز پر ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں سیریز کے دوران مجھے فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑا لیکن علاج کے بعد تمام ٹیسٹ پاس کرلیے، اس وقت بھرپور ردھم میں ہوں اور جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم میں پوری رفتار سے بولنگ کی۔ انھوں نے کہا کہ میں ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم میں شامل ہوں یا نہیں نیک تمنائیں پاکستان کے لیے ہیں، میں 2011 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت سے شکست کو عمربھر نہیں بھلا سکتا، ہمارا روایتی حریف سے میچز میں کامیابی کا تناسب بہتر ہے لیکن نجانے کیا وجہ ہے کہ ورلڈکپ اور دیگر میگا ایونٹس میں نہیں جیت پاتے۔ امید ہے اس بار ایسا نہیں ہوگا۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے ورلڈکپ سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات ہیں۔ دریں اثنا ٹیسٹ بیٹسمین اظہر علی میگا ایونٹ میں بطور آل راؤنڈرکھیلنا چاہتے ہیں، انھوں نے کہا کہ میں اوپنر کی حیثیت سے بھی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کیلئے تیار ہوں، میڈیا سے بات چیت میں اظہر علی نے کہا کہ میں ان دنوں بہترین پرفارم کررہا ہوں، ماضی میں جب بھی موقع ملا اپنے ملک کے لیے خدمات انجام دیں، آئندہ بھی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کروں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔