مذہبی گروہ کے کارکنوں سے نرمی پر ایس ایس پی اسلام آباد عصمت جونیجو معطل

اے پی پی / نمائندگان ایکسپریس  جمعـء 2 جنوری 2015
ایس ایس پی سیکیورٹی ڈویژن میرویزکو ایس ایس پی اسلام آباد کا اضافی چارج دے دیا گیاہے۔ فوٹو : فائل

ایس ایس پی سیکیورٹی ڈویژن میرویزکو ایس ایس پی اسلام آباد کا اضافی چارج دے دیا گیاہے۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: وزیر اعظم محمدنوازشریف نے ایک مذہبی گروہ کے کارکنوں کے ساتھ نرمی برتنے والے ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجواور شہزاد ٹائون تھانہ کے قائم مقام ایس ایچ او انیس اکبر کو معطل کر نے کاحکم دیدیا۔

اہلسنت والجماعت کے رہنما مفتی تنویر عالم اور ان کے 8ساتھیوں کیخلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی اور اسلحہ لہرانے کا مقدمہ درج نہیں کیاگیا تھا۔پولیس حکام نے مذہبی گروہ کیساتھ نرمی برتتے ہوئے گرفتارملزمان کیخلاف دفعہ 144کی بجائے سیکشن 13 ، 20 اور65 کے تحت کارروائی کی تھی۔ حکومتی ترجمان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے پولیس اورقانون نافذکرنے والے اداروں کے دوسرے افسران کیلئے مثال بنانے کیلئے مذکورہ افسروں کےخلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے خصوصاًاسوقت جب ملک کوسنگین دہشتگردی کاسامنا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ حکومت ملک میں قانون وانصاف کویقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ مجرموں اوران کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپورکارروائی کی جائے۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ایس ایس پی اسلام آباد آپریشن عصمت اللہ جونیجوکو گزشتہ رات اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاوں میں گرفتار نو ملزمان کومبینہ طور رہا کرنے کے الزام میں معطل کرکہ اسٹیلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورانکی جگہ ایس ایس پی سیکیورٹی ڈویژن میرویزکو ایس ایس پی اسلام آباد کا اضافی چارج دے دیا گیاہے، اے آئی جی آپریشنز اسلام آباد سلطان اعظم تیموری واقعہ کی انکوائری کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔