- انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی سے کاروباری دِن کا آغاز
- شیخ رشید ضمانت کیس میں عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کی استدعا
- پہلے اوور میں وکٹ لینے کا طریقہ! شاہین سے جانیے، قلندرز نے فوٹو شیئر کردی
- ڈیجیٹل معیشت کی بہتری، پاکستانی اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی
- یورپی ممالک کیلیے پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن
- ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو مزید اضافہ
- ایم ایل ون منصوبہ،ایشیائی ترقیاتی بینک نے تعاون کی پیشکش کردی
- لائیک، شیئر اور فالوورز برائے فروخت
- سندھ ہائیکورٹ، کم سے کم تنخواہ 25 ہزار کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کا حکم
- کراچی میں سیکیورٹی کمپنی سے 180جدید ہتھیار اور وردیاں لوٹ لی گئیں
- شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے جعلی پولیس اہلکار گرفتار
- شین وارن کی 20.7 ملین ڈالر کی وصیت سامنے آگئی
- گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کرکٹرز کی آمد ہفتے کو ہوگی
- ’’میری پرفارمنس اچھی نہیں کیویز کیخلاف سرفراز کو کھلائیں‘‘، محمد رضوان
- 43 استعفوں کی منظوری معطل؛ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
- وٹامن ڈی ذیابیطس سے پہلی کیفیت کو مکمل مرض سے روک سکتی ہے
- دنیا کے سب سے بڑے ’کیک لباس‘ کی ویڈیو وائرل
- زمین کی طرح دن اور رات رکھنے والا سیارہ دریافت
- کوٹری میں پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ
- قصور میں پولیس کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 33 کروڑ کا تیل برآمد
مذہبی گروہ کے کارکنوں سے نرمی پر ایس ایس پی اسلام آباد عصمت جونیجو معطل
ایس ایس پی سیکیورٹی ڈویژن میرویزکو ایس ایس پی اسلام آباد کا اضافی چارج دے دیا گیاہے۔ فوٹو : فائل
اسلام آباد: وزیر اعظم محمدنوازشریف نے ایک مذہبی گروہ کے کارکنوں کے ساتھ نرمی برتنے والے ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجواور شہزاد ٹائون تھانہ کے قائم مقام ایس ایچ او انیس اکبر کو معطل کر نے کاحکم دیدیا۔
اہلسنت والجماعت کے رہنما مفتی تنویر عالم اور ان کے 8ساتھیوں کیخلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی اور اسلحہ لہرانے کا مقدمہ درج نہیں کیاگیا تھا۔پولیس حکام نے مذہبی گروہ کیساتھ نرمی برتتے ہوئے گرفتارملزمان کیخلاف دفعہ 144کی بجائے سیکشن 13 ، 20 اور65 کے تحت کارروائی کی تھی۔ حکومتی ترجمان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے پولیس اورقانون نافذکرنے والے اداروں کے دوسرے افسران کیلئے مثال بنانے کیلئے مذکورہ افسروں کےخلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے خصوصاًاسوقت جب ملک کوسنگین دہشتگردی کاسامنا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ حکومت ملک میں قانون وانصاف کویقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ مجرموں اوران کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپورکارروائی کی جائے۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ایس ایس پی اسلام آباد آپریشن عصمت اللہ جونیجوکو گزشتہ رات اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاوں میں گرفتار نو ملزمان کومبینہ طور رہا کرنے کے الزام میں معطل کرکہ اسٹیلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورانکی جگہ ایس ایس پی سیکیورٹی ڈویژن میرویزکو ایس ایس پی اسلام آباد کا اضافی چارج دے دیا گیاہے، اے آئی جی آپریشنز اسلام آباد سلطان اعظم تیموری واقعہ کی انکوائری کررہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔