کراچی کے علاقے لیاری میں دستی بم حملے میں خاتون جاں بحق، بچی سمیت 2 افراد زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 2 جنوری 2015
لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: لیاری کے کمیلہ اسٹاپ پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملے میں خاتون جاں بحق اور ایک بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان لیاری کے کمیلہ اسٹاپ پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے پھٹنے سے خاتون جاں بحق اور ایک بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوئے، واقعے کے بعد پولیس کی نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے جبکہ لاش اور زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے سول اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طِبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔