رینجرز اہلکاروں پرفائرنگ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے،سرتاج عزیز کا بھارتی وزیر خارجہ کو خط

ویب ڈیسک  جمعـء 2 جنوری 2015
پاکستان واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے،مشیرخارجہ کا بھارتی وزیرخارجہ کو خط۔ فوٹو: فائل

پاکستان واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے،مشیرخارجہ کا بھارتی وزیرخارجہ کو خط۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر خارجہ کو خط لکھ کر واقعے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ کے نام لکھے گئے خط میں ظفروال سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے رینجرز اہلکاروں کی شہادت کی شدید مذمت اور احتجاج کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام واقعے کی تحقیقات کرکے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے جب کہ خط سیکریٹری خارجہ کی جانب سے بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 30 دسمبر کو بھارتی بارڈر فورس نے درندگی کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے مقامی کمانڈرز کی فلیگ میٹنگ بلا کر نائیک ریاض اور صفدر علی کو اندھا دھند فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔