جھوٹی شہرت کے لیے لوگ میرانام استعمال کرتے ہیں،راحت فتح علی

شوبز رپورٹر  ہفتہ 3 جنوری 2015
 نئے سال کا آغازکل کراچی میں ہونے والے چیئریٹی شوسے صوفیانہ کلام  گا کرکرونگا، راحت فتح علی فوٹو: فائل

نئے سال کا آغازکل کراچی میں ہونے والے چیئریٹی شوسے صوفیانہ کلام گا کرکرونگا، راحت فتح علی فوٹو: فائل

کراچی: گلوکارراحت فتح علی خان نے کہاہے کہ جھوٹی شہرت حاصل کرنے کے لیے لوگ میرے نام کواستعمال کرتے ہیں نمرین بٹ نامی خاتون کونہیں جانتا تومیں اسے رقص کرنے سے کیوں روکوں گا۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ہمارے ہاں اس طرح سے ہوتارہا ہے مگرافسوس اس بات کاہے کہ لوگ وقتی شہرت حاصل کرنے کے لیے اس طرح سے کیوں کرتے ہیں میرے گانے اب لوگوں کی امانت ہے کوئی رقص کرے یادھمال ڈالے مجھے کیساشکوہ اورکیسی شکایت ، ایک سوال کے جواب میں راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ اپنے نئے سال کا آغازکل کراچی میں ہونے والے چیئریٹی شوسے صوفیانہ کلام  گا کر کرونگا  گلوکارراحت فتح علی خان آج کراچی پہنچیں گے اوردوروزکراچی میں قیام کرینگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔