انوشکا شرما نے کترینہ کیف کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیدیا

شوبز ڈیسک  ہفتہ 3 جنوری 2015
میرا گراف بہت اونچا جارہا ہے اس لیے اچھی فلمیں اور بہترین ہدایتکاروں کے ساتھ کام کرناچاہتی ہوں ،انوشکا شرما  فوٹو : فائل

میرا گراف بہت اونچا جارہا ہے اس لیے اچھی فلمیں اور بہترین ہدایتکاروں کے ساتھ کام کرناچاہتی ہوں ،انوشکا شرما فوٹو : فائل

ممبئ: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما جو متعدد اداکاراؤں کے ساتھ کام کرچکی ہیں، انہوں نے کترینہ کیف کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیدیا ہے اور کہا ہے کہ وہ بالی ووڈ میں مقابلے بازی پر یقین نہیں رکھتیں۔

ایک انٹرویومیں اداکارہ کا کہناتھا کہ اداکارہ کی حیثیت سے ہماری زمہ داری ہے کہ ہم مقابلے بازی کے رحجان کو ختم کریں، فلم ’’کوئین‘‘ کامیابی پر کنگنا رناوت اور کاک ٹیل کی کامیابی پر دیپکا پڈوکون کو خود فون کرکے مبارکباد دی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ کترینہ کیف حقیقت پسند شخصیت کی مالک ہے ’’جب تک ہے جان میں کام کے دوران اس کے ساتھ دوستی ہوئی جو اب تک قائم ہیں انوشکا جن کی فلم پی کے سپر ہٹ جارہی ہے اور سینما گھروں پر ریکارڈ بزنس کررہی ہے کا کہنا تھا کہ میں اداکارہ کے طور پر اپنے مستقبل سے مطمئن ہوں اس لیے کسی مقابلہ بازی میں نہیں پڑتی ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ۔میں بہت زیادہ فلمیں نہیں کرنا چاہتی کیونکہ میں نے اب تک جتنا بھی کام کیاہے عمدہ کیا ہے اورمیں سمجھتی ہوں کی میرا گراف بہت اونچا جارہا ہے اس لیے اچھی فلمیں اور بہترین ہدایتکاروں کے ساتھ کام کرناچاہتی ہوں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔