عمرا ن خان کا استعفے واپس لینے سے انکار

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 3 جنوری 2015
حکومت ایک بار پھراپنے موقف سے انحراف کررہی ہے، عمران خان۔ فوٹو: فائل

حکومت ایک بار پھراپنے موقف سے انحراف کررہی ہے، عمران خان۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان دیگرپارلیمانی رہنمائوں کی جانب سے قومی اسمبلی میں واپس آنے کے بار بار مطالبے پراے پی سی کے اختتام سے قبل ہی اٹھ کرچلے گئے۔

ذرائع کے مطابق اے پی سی میں شریک تمام پارلیمانی رہنمائوں نے عمران خان سے قومی اسمبلی میں واپس آنے کی درخواست کی اور باربارزور دیاکہ وہ قومی مفادکے معاملے پرہونیوالی قانون سازی میں حصہ لینے کے لئے استعفے واپس لیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہاکہ سانحہ پشاورکے بعدقومی اتفاق رائے کے لئے انھوں نے اپنا احتجاج اور دھرنا ختم کرنے میں ایک لمحہ بھی نہیں لگایا لیکن حکومت کی طرف سے ہمیں جویقین دہانیاں کرائی گئی تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں اور حکومت ایک بار پھران سے انحراف کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ابھی کانفرنس جاری تھی کہ عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے چلے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔