عامر کے بعد سلمان خان بھی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آ گئے

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 جنوری 2015
فلم بجرنگی بھائی جان جہاد سے متعلق لوگوں کے دلوں میں محبت کا سبب بن رہی ہے، ہندو انتہا پسند۔فوٹو؛ فائل

فلم بجرنگی بھائی جان جہاد سے متعلق لوگوں کے دلوں میں محبت کا سبب بن رہی ہے، ہندو انتہا پسند۔فوٹو؛ فائل

ممبئی: عامر خان کے بعد سلمان خان کو بھی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ان کی نئی آنے والی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کے حوالے سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بجرنگی بھائی جان کے ہیرو سلمان خان اور ہدایت کار کبیر خان کو ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکی آمیز ای میلز بھیجی جارہی ہیں جس میں کہا جا رہا ہے کہ اس قسم کی فلم بنانے سے باز رہیں، اس فلم کا بائیکاٹ کیا جائے گا کیوں کہ یہ جہاد سے متعلق لوگوں کے دلوں میں محبت کا سبب بن رہی ہے۔ فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے حکومت اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اداکاروں اور ہدایت کاروں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے کیونکہ فلم ’پی کے‘ کے بعد اٹھنے والی انتہا پسندی کی چنگاری ابھی ٹھیک سے نہیں بجھی ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان حال ہی میں ریلیر ہونے والی فلم پی کے کو ہندو توہم پرستوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ہندو مذہب کی توہین قرار دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔