خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 31 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 جنوری 2015
بمباری میں خود کش حملہ آوروں کے تربیتی مرکز سمیت دہشت گردوں کے 4 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔
فوٹو: فائل

بمباری میں خود کش حملہ آوروں کے تربیتی مرکز سمیت دہشت گردوں کے 4 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: خیبرایجنسی میں پاک فوج کی جانب سے فضائی کارروائی کے دوران 31 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کےمطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں تازہ فضائی کارروائی کی گئی جس میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 31 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ مارے گئے دہشت گردوں میں کئی خودکش حملہ آور بھی شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے وادی تیرہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں علاقے میں خود کش حملہ آوروں کے تربیتی مرکز سمیت دہشت گردوں کے 4 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔