کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں5افراد ہلاک

اسٹاف رپورٹر  اتوار 4 جنوری 2015
شادمان ٹاؤن میں گھر کے اندر پراسرار طور پر 40 سالہ رابعہ ہلاک ہوگئی جبکہ گلشن معمار میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 30 سالہ نعمت ولی ہلاک ہوگیا۔ فوٹو؛ فائل

شادمان ٹاؤن میں گھر کے اندر پراسرار طور پر 40 سالہ رابعہ ہلاک ہوگئی جبکہ گلشن معمار میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 30 سالہ نعمت ولی ہلاک ہوگیا۔ فوٹو؛ فائل

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور واقعات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ شارع فیصل پر موبائل الٹنے سے 7 اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پرانی سبزی منڈی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر 25 سالہ فہد جاں بحق ہوگیا ، ریسکیو حکام کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، اس سلسلے میں جب پی آئی بی کالونی پولیس سے رابطہ کیا گیا تو پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ، دریں اثنا شارع فیصل پر لال کوٹھی کے قریب پولیس موبائل الٹ گئی جس کے نتیجے میں 7 اہلکار زخمی ہوگئے ، ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں محمد شریف ، محمد عمران ، عبدالرشید ، سید نور ، محمد یاسین ، غلام سرور اور طیب علی شامل ہیں جنھیں طبی امداد کی غرض سے جناح اسپتال لے جایا گیا ، پولیس موبائل سی آئی ڈی کے انچارج علی رضا کے اسکواڈ کی تھی۔

دریں اثنا نیشنل ہائی وے پر شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں اٹک پٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر 30 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ، علاوہ ازیں ریسکیو حکام نے بتایا کہ ملیر شمسی سوسائٹی میں بلند عمارت سے گر کر ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی ، متوفی کی عمر تقریباً 30 برس معلوم ہوتی ہے جبکہ فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوسکی ، شادمان ٹاؤن میں گھر کے اندر پراسرار طور پر 40 سالہ رابعہ ہلاک ہوگئی جبکہ گلشن معمار میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 30 سالہ نعمت ولی ہلاک ہوگیا ، متوفی علاقے کا ہی رہائشی بتایا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔