تھر میں غذائی قلت کے باعث مزید 4 ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں

ویب ڈیسک  اتوار 4 جنوری 2015
گزشتہ برس بھی سندھ حکومت کی غفلت اور مقامی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث 646 بچے جاں بحق ہوئے۔  فوٹو: فائل

گزشتہ برس بھی سندھ حکومت کی غفلت اور مقامی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث 646 بچے جاں بحق ہوئے۔ فوٹو: فائل

مٹھی: تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث مزید 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت اور بیماریوں کے باعث نومولود اور کمسن بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی غذائی قلت کے باعث 3 بچے مٹھی کے سول اسپتال اور ایک بچہ ڈیپلو میں جاں بحق ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی سندھ حکومت کی غفلت اور مقامی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث 646 بچے جاں بحق ہوئے تاہم حکومتی ارکان کا کہنا ہے کہ اس میں انتظامیہ کی کوئی غفلت نہیں اور زیادہ تر اموات زچگی کے بارے میں آگاہی نہ ہونے کے باعث ہوتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔